Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کا گھر نذر آتش

مظاہروں کے دوران سابق فاسٹ باؤلر اور بنگلہ دیش ٹیم کے کیپٹن مشرف مرتضی کا گھر نظر آتش کر  دیا (فوٹو: سوشل میڈیا، سکرین گریب)
بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں اور ہنگامہ آرائی کے واقعات کے دوران سابق فاسٹ باؤلر اور بنگلہ دیش ٹیم کے کیپٹن مشرفی مرتضی کا گھر نذر آتش کر دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی روزنامے ڈھاکہ ٹرائی بیون کی ایک خبر کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوب مغربی حصے میں واقع گھر سابق کرکٹر  کے گھر میں مشتعل ہجوم کے ایک گروپ نے گھس کر تھوڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی اور بعد ازان گھر کو آگ لگا دی۔
خبر کے مطابق مشرفی مرتضی کھلیانہ کے حلقے سے رکن اسمبلی ہیں اور ان کے گھر پر ہجوم کی جانب سے حملے کی وجہ بھی یہی ہے۔
مشرفی مرتضی کے گھر کے علاوہ حال ہی میں اقتدار سے برخاست کی جانے والی جماعت عوامی لیگ کے دیگر رہنماؤں اور اراکین کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاہم مشرفی مرتضی کو بنگلہ دیش ٹیم کے عظیم کپتانوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ وہ بنگلہ دیش کی تاریخ میں آج تک او ڈی آئی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان ہیں اور ان کی قیادت میں بنگلہ دیش 88 میں سے 50 میچز جیتے۔
مشرفی مرتضی ایک باؤلر کے طور بھی نمایاں کارگردگی کے حامل ہیں۔ شکیب الحسن کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں مشرف مرتضی نے اپنے کرئیر میں 389 وکٹیں حاصل کی۔ جبکہ ان کی جانب سے اپنے کرئیر میں چھ ٹیسٹ، 220 او ڈی آئیز اور 54 ٹی20 میچز کھیل کر دو ہزار نو سو 55 رنز بنائے گئے۔
مشرف مرتضی نریل ٹو کے حلقے سے پہلی مرتبہ 2019 میں ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ وہ دوبارہ 2024 میں اسی نشست سے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔

شیئر: