Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سول ایوی ایشن نے خلاف ورزیوں پر 4.5 ملین کے جرمانے عائد کیے

مسافروں کے حقوق سے متعلق 92 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایگزیکٹو قواعد و ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں اور افراد پر 4.5 ملین ریال کے 111جرمانے عائد کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے اپنی 2024 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی ہے۔
مسافروں کے حقوق کے تحفظ کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائنز کی جانب سے 92 خلاف ورزیاں کی گئیں۔ جرمانوں کی مالیت 45 لاکھ 83 ہزار 900 ہے۔
اتھارٹی کے قواعد وضوابط اور ہدایات پرعمل نہ کرنے پر پانچ ایئرلائنز پر ایک لاکھ 40 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا جبکہ دو لائنسنس یافتہ کمپنیوں کو اپنی سرگرمیوں کے دوران ہدایات پر عمل نہ کرنے پر 30 ہزار ریال کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق 12 افراد پر مجموعی طور پر 39 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ان میں دس افراد پر طیارے میں خلاف ورزیوں پر جرمانہ لگایا گیا جو مسافروں کے ساتھ برتاو کے حوالے سے ہیں۔
دو خلاف ورزیاں اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ڈرون کے استعمال سے متعلق ہیں۔ جرمانے کی مجموعی رقم 10 ہزار ریال ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے یہ اقدامات شفاف طریقے سے کام کرنے کے اس کے عزم کا حصہ ہیں۔ ایوی ایشن سیکٹر میں اس کے ریگولیٹری اور نگراں کردار سے مملکت میں مسافروں کے تجربے اور ائیر ٹرانسپورٹ سروس کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: