Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی مسافروں کی جانب سے سامان کے حوالے سے سب سے زیادہ شکایات

ٹکٹوں کے حوالے سے سب سے کم شکایات درج کرائی گئی ہیں۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں فضائی مسافروں کی جانب سے سب سے زیادہ شکایات سامان کے حوالے سے رہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ مسافروں کی جانب سے درج کرائی جانے والی شکایات میں سامان کے بعد دوسرے نمبر پر فلائٹس کی تاخیر اور ٹکٹوں کے حوالے سے سب سے کم شکایات درج کرائی گئی ہیں۔ 
گزشتہ برس دسمبر میں مسافروں کی جانب سے مجموعی طور پر 1308 شکایات درج کرائی گئیں جن میں ناس ایئر کے خلاف سب سے کم شکایات سامنے آئیں جن کی تعداد ہر 100 میں سے 42 تھیں۔
سعودیہ ایئرلائن کے خلاف ہر 100 میں سے 66 اور فلائی اے ڈیل کے خلاف 65 شکایات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ 
مملکت میں ایئرپورٹس کے حوالے سے اتھارٹی کا کہنا ہے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ برس دسمبر میں سب سے کم شکایات سامنے آئیں جن کا تناسب ہر 100 مسافروں میں سے ایک فیصد رہا۔
ابھا بین الاقوامی ایئرپورٹ پر بھی شکایات کا تناسب کم رہا جو دو فیصد تھا جنہیں بروقت حل کر دیا گیا۔ 
واضح رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ٹول فری نمبر اور واٹس ایپ نمبر مخصوص ہے جن پر شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔

شیئر: