Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں غیرملکی کے قاتل شہری کو سزائے موت

ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ میں پیش کیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عسیر ریجن میں جمعرات کو غیرملکی کے قاتل شہری کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ  کا کہنا ہے کہ سعودی شہری فہد بن علی بن طالع الشھری نے یمنی شہری حسن علی قاسم طنین کو سر پر کسی سخت چیز سے وار کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی حکام نے مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیابی ہوگئی۔ ملزم کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اقبال جرم اور شواہد کی بنیاد پر عدالت نے قصاص کا  حکم صادر کردیا۔
قانون کے مطابق ابتدائی عدالت کے  فیصلے کو اپیل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اپیل رد ہونے پر سپریم کورٹ نے بھی سابقہ عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔
آخر میں ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے دیا جس پر وزارت داخلہ نے جمعرات کو عسیر ریجن میں عمل کردیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: