منشیات کی سمگلنگ میں ملوث غیرملکی کو سزائے موت
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلہ برقرار رکھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ مکہ مکرمہ ریجن میں بدھ کو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک غیرملکی کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ہے‘۔
اخبار24 نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا’ نائیجرین شہری حسن موسی کو مملکت میں کوکین کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا‘۔
تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلہ برقرار رکھا۔ شاہی حکم جاری ہونے پر فیصلے پرعملدرآمد کیا گیا۔
علاوہ ازیں الشرقیہ ریجن میں جھگڑے کے دوران ہم وطن کو قتل کرنے میں ملوث مصری شہری کو سزائے موت دی گئی۔
مصری شہری مصطفی محمود عبدالفتاح نے اپنے ہم وطن کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا۔