Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن کو قتل کرنے پرسعودی شہری کو سزائے موت

فیصلے پر منگل کو عمل درآمد کردیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)
 وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جازان ریجن میں ہم وطن کو قتل کرنے والے  سعودی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری عبدالرحمن بن اسعد بن یزید المدری الفیفی نے ماطر بن عایل بن حسن المالکی کو قتل کرنے کے بعد جرم چھپانے کو کے لیے اسے  نزد آتش کر دیا تھا۔
قاتل واردات کے بعد علاقے سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری تھی۔
سیکیورٹی ٹیمیں ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئیں جسے گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔
مقدمے کے دوران شواہد اور جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئےعدالت نے قصاص کا حکم جاری کردیا۔
قانون کے مطابق ابتدائی عدالت کے  فیصلے کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا مگر دونوں نے ابتدائی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
آخر میں ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم صادر کردیا جس پر وزارت داخلہ نے منگل 24 محرم 1446ھ مطابق 30 جولائی 2024 کو جازان ریجن میں فیصلے پر عمل درآمد کردیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: