Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن کے ’سمرسپیڈ فیسٹیول‘ کے دوران کلاسک کار میں شائقین کی دلچسپی

کار 1974 ماڈل کی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
جدہ سیزن 2024 کے تحت ’سمر سپیڈ فیسٹیول‘ کی سرگرمیوں کے تحت کلاسک کار نمائش میں حصہ لینے والی ایک قدیم ترین کار نے جدہ کورنیش میں آنے والے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کر رکھا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے نمائندے نے  کلاسک کارکے مالک بغسان عبدالناصر سلامہ سے ملاقات کی۔
کلاسک کار کے مالک نے بتایا کہ کار 1974 ماڈل کی ہے۔ یہ نیلے رنگ کی ہے اور صاف ستھری شکل میں ہے۔ اس کی نایاب  اور پرکشش شکل یہاں آنے والے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کررہی ہے۔

گاڑی والد سے وراثت میں ملی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

سلامہ نے بتایا کہ یہ گاڑی دادا کی ہے جو انہیں والد کے بعد وراثت میں ملی ہے۔ وہ اور ان کے بھائی اسے محفوظ رکھنے کے خواہاں تھے تاکہ یہ ایک یادگار بن جائے اور ضرورت کے مطابق اس مینٹیننس بھی ہوتی رہے۔
سلامہ نے کار کے کچھ پرزوں کے  حوالے سے بتایا کہ گاڑی کے ڈھانچے کی تزئین و آرائش کے لیے استعمال ہونے والی کچھ چیزیں نایاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ زیادہ تر پرزے عام طور پر دستیاب ہوتے ہیں یا دوسرے ممالک یا کار تیار کرنے والی کمپنی کو آرڈر کیے جاتے ہیں۔
سلامہ نے کہا کہ وہ گاڑی کی کچھ یادگار تصاویر اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جنہیں وہ کئی نمائشوں اور مقابلوں میں شیئر کرتے ہیں جس کی وجہ سے کار کی تفصیلات جاننے کے خواہشمندوں میں یہ کار ایک پرکشش حیثیت اختیار کر گئی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: