بریدہ سمر فیسٹیول میں 40 کلاسک کاریں شرکا کی دلچسپی کا مرکز
بریدہ سمر فیسٹیول میں 40 کلاسک کاریں شرکا کی دلچسپی کا مرکز
جمعہ 12 جولائی 2024 5:33
القصیم کلاسک کار کلب بھی فیسٹیول میں شریک ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
القصیم کلاسک کار کلب نے بریدہ میں ہونے والے ’بریدہ سمر 24‘ فیسٹیول میں شرکت کرکے شائقین میں دھوم مچا دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق بریدہ سمر فیسٹیول 24 کا اہتمام قصیم میونسپلٹی نے نجی شعبے کے تعاون سے کیا ہے۔
یہ فیسٹیول بریدہ کے کنگ عبداللہ نیشنل پارک میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس میں قصیم، بریدہ اور اطراف کے شہروں کے لوگ دیکھنے پہنچ رہے ہیں۔
بریدہ سمر فیسٹیول 24 میں 40 سے زیادہ کلاسک کاریں رکھی گئی ہیں ان کاروں کے مالکان نے انہیں اب تک بہترین حالت میں رکھا ہے۔
فیسٹیول میں آنے والے لوگ ان کاروں کی تاریخ اور اس میں بیٹھ کر دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں یہاں آنے والے لوگ ماضی کی ان کاروں کے قریب کھڑے ہو کر تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر دوستوں اور احباب کے ساتھ شیئر بھی کر رہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں