Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات کا آغاز

مقابلے میں 123 ملکوں کے 173 شرکا حصہ لے رہے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت رہنمائی شیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے سنیچر کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و تحفیظ اور تفیسرقرآن 44 ویں ایڈیشن کے فائنل کوالیفائرز کا آغاز کیا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر نگرانی ہونے والے اس مقابلے میں 123 ملکوں کے 173 شرکا حصہ لے رہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مقابلے کے انتظامات وزارت اسلامی امور کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں حکام، شرکا، عمرہ زائرین اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
وزیر اسلامی امور نے بتایا’ اس سال سعودی عرب، اردن، پاکستان اور مالی سے تعلق رکھنے والےعلم اور تجربے کے حامل افراد کے ایک گروپ کو جج کے طور پر نامزد کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ’فاتحین کو مجموعی طور پر 40 لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے اور تمام شرکا کو مجموعی طور پر 10 لاکھ ریال کے انعامات ملیں گے‘۔ 
شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز نے کہا کہ 1978 میں اس مقابلے کے آغاز کے بعد اس سال اب تک سب سے زیادہ شرکا سامنے آئے ہیں۔
وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہے مقابلے کی اختتامی تقریب مسجد الحرام میں منعقد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ مقابلے کے شرکا کے لیے 5 زمرے رکھے گئے ہیں۔ پہلا زمرہ ان حفاظ کے لیے مخصوص ہوگا جو مکمل قرآن کریم کے حافظ ہونے کے ساتھ تجوید اور ساتوں قرات کے ماہرہوں۔


فاتحین کو مجموعی طور پر 40 لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)

دوسرے حصے میں قرآن کریم کے وہ حفاظ جو تجوید اور آیات قرآن کی تفیسر کے فن میں ماہرہوں۔
تیسرے زمرے میں حفاظ کرام جو فن تجوید کے ماہرہوں جبکہ چوتھے زمرے میں 15 پارے کے حفاظ اور تجوید جبکہ پانچویں شعبے میں 5 پاروں کے حفاظ اور تجوید کا مقابلہ ہوگا۔
پہلے زمرے  کےمیں مقابلہ میں پہلی پوزیشن پر آنے والے کو 5 لاکھ ریال جبکہ دوسرے کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار اورتیسرے کےلیے 4 لاکھ ریال کا انعام رکھا گیا ہے۔
دوسرے زمرے کے پہلے فاتح کو 3 لاکھ دوسرے کو 2 لاکھ 75 ہزار اورتیسری پوزیشن پر آنے والے کو 2 لاکھ 50 ہزار ریال کا انعام دیا جائے گا۔
تیسرے زمرے کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 2 لاکھ ریال، دوسرے پوزیشن کے لیے 1 لاکھ 90 ہزار اور تیسری کےلیے 1 لاکھ 80 ہزار ریال مقرر ہیں۔
چوتھے اورپانچویں زمرے کے فاتحین کے لیے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1 لاکھ 70 ہزار اور ایک لاکھ 60 ہزار ریال مقرر کیے گئے ہیں۔
مقابلے میں دیگر نوعیت کے فاتحین کےلیے بھی نقد انعامات رکھے گئے ہیں جن کی مالیت ڈیرھ لاکھ سے 45 ہزارریال تک ہوگی۔

شیئر: