Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات کے فاتحین کون، ناموں کا اعلان

سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز حسن قرات کے 43 ویں بین الاقوامی مقابلے کے پانچوں زمروں کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ 
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے بیان کے مطابق اختتامی تقریب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے کی۔ 
یاد رہے مقابلے میں 117 ممالک کے 166 امیدوار شریک تھے۔ تقریب میں ان ملکوں کے نمائندے، سعودی وزرا، شاہی خاندان کے افراد اور ممتاز علما و قرا شریک ہوئے۔ 
تقریب میں وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ اور حرمین شریفین امور انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس بھی موجود تھے۔ 
پہلے زمرے میں پہلا انعام پانچ لاکھ ریال سعودی قاری ایوب الوھیبی، دوسرا انعام الجزائر کے سعد سلیم کو ساڑھے چار لاکھ ریال، تیسرا انعام چار لاکھ ریال چاڈ کے ابو الحسن نجم کو دیا گیا۔ 
دوسرے زمرے میں اول آنے پر سعودی قاری عمار الشھری کو تین لاکھ، دوسرے نمبر پر بحرین کے محمد العمری کو پونے تین لاکھ اور تیسرا انعام ڈھائی لاکھ ریال کے حقدار شام کے عبدالعزیز اطلی رہے۔ 
تیسرے زمرےمیں صومالیہ کے محمد ابراہیم کو دو لاکھ ریال کا پہلا انعام۔ اسی کیٹگری میں دوسرا انعام ایک لاکھ 90 ہزار ریال سویڈن کے شعیب حسن، تیسرا انعام بنگلہ دیش کے فیصل احمد کو ایک لاکھ 80 ہزار، چوتھا انعام انڈونیشی کے محمد العزۃ کو ایک لاکھ 70 ہزار ریال، پانچواں انعام لیبیا کے سراج الدین  کندی کو ایک لاکھ 60 ہزار ریال دیا گیا۔ 
چوتھے زمرے میں سینیگال کے محمد غای کو پہلا انعام ڈیڑھ لاکھ ریال، دوسرا انعام لیبیا کے حاتم فلاح کو ایک لاکھ چالیس ہزار ریال، تیسرا یوگنڈا کے یاسین عبدالرحمن کو ایک لاکھ  30 ہزار ریال، چوتھا انعام بنگلہ دیش کے مشفق الرحمن کو ایک لاکھ 20 ہزار ریال اور پانچواں انعام صومالیہ کے عبدالقادر محمد کو ایک لاکھ 10 ہزار ریال دیا گیا۔ 
پانچویں زمرے میں لاریونیون کے الیاس عبدو کو 65  ہزار ریال کا پہلا انعام، انڈیا کے ابراہیم شاہ بندری کو 60 ہزار ریال کا دوسرا، ہالینڈ کے مروان بن شلال کو 55 ہزار ریال کا تیسرا، بوسنیا کے معطف سنانووچ کو 50 ہزار ریال کا چوتھا جبکہ شمالی مقدونیہ کے حاسب امراللہ  کو 45 ہزار ریال کا پانچواں انعام دیا گیا۔ 
تقسیم انعامات کی تقریب الاخباریہ چینل  اور وزارت اسلامی امور کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے براہ راست دکھائی گئی۔ 

شیئر: