Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ کھانے اور مشروبات جو ڈیمینشیا کی بیماری کا خطرہ کم کر سکتے ہیں

ہلدی میں میں سوزش کش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں۔ (فوٹو: فری پِک)
ڈیمینشیا ایک ایسی بیماری ہے جس سے روزمرہ کی زندگی میں ذہنی صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ڈیمینشیا کی بیماری کے باعث یاداشت ختم ہونا، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہونا، بولنے کے مسائل اور موڈ میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
این ڈی ٹی وی میں شائع ایک مضمون میں ایسی ڈائٹ تجویز کی گئی ہے جس کی مدد سے ہم ڈیمینشیا کی بیماری کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ ڈیمینشیا کی بیماری کا خطرہ کم کرنے والے کھانے اور مشروبات کون سے ہیں۔
ہرے پتوں والی سبزیاں
ہرے پتوں والی سبزیوں میں وٹامن کے، وٹامن ای، فولیٹ اور اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ہرے پتوں والی سبزیوں سے آکسیڈیٹیو سٹریس اور دماغ میں سوزش میں کمی آتی ہے۔ پالک، گوبھی اور سوئس چارڈ جیسی سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔
بیریز
سٹرابیری، بلیوبیری اور بلیک بیری میں فلیوونائڈز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس کثرت سے پائے جاتے ہیں جن سے دماغ کے خلیے خراب ہونے سے بچتے ہیں۔ بیریز کو بطور سَنیک کھائیں یا پھر انہیں اپنے ناشتے کے سیریل کے لیے طور پر ڈائٹ کا حصہ بنائیں۔
خشک میوے
خشک میوہ جات میں صحت مند فیٹس، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جو دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ بادام، اخروٹ یا کِشمِش جیسے خشک میوہ جات کو بطور سَنیک کھائیں یا اُنہیں سلاد کا حصہ بنائیں۔

ایسی ڈارک چاکلیٹ کھائیں جس میں 70 فیصد کوکوا ہو۔ (فوٹو: فری پِک)

مچھلی
فیٹی فِش یعنی سالمن، سارڈینا یا میکریل جیسی مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کثرت سے پائے جاتے ہیں جو کے دماغی صحت کے لیے نہایت اہم ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔ فیٹی فِش کو ہفتے میں دو مرتبہ کھانے کی کوشش کریں۔
سالم اناج
سالم اناج یعنی ہول گرینز فائبر، وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان کی مدد سے بلڈ شوگر لیول باقاعدہ رہتا ہے جو دماغی صحت کے لیے اہم ہے۔ ریفائن گرینز کی جگہ براؤن رائس، وِیٹ بریڈ وغیرہ جیسے ہول گرینز کھائیں۔
زیتون کا تیل
زیتون کا تیل مونوسیچوریٹڈ فیٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جس کی مدد سے سوزش اور آکسیڈیٹیو سٹریس کم کیا جا سکتا ہے۔ زیتون کے تیل کو اپنے کوکنگ آئل کے طور پر استعمال کریں یا پھر سلاد پر ڈال کر کھائیں۔
ہلدی
ہلدی میں سوزش کش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جس سے دماغ کو طاقت ملتی ہے۔

ڈیمینشیا سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ (فوٹو: نیڈ پکس)

ڈارک چاکلیٹ
ڈارک چاکلیٹ میں فلیوونائیڈز، کیفین اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جس سے دماغ بہتر کام کرتا ہے اور ذہنی صحت کی خرابی کے خلاف مدد ملتی ہے۔ ایسی ڈارک چاکلیٹ کھائیں جس میں 70 فیصد کوکوا ہو۔
سبز چائے
سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جس میں کیٹچنز بھی شامل ہیں جو دماغ کو بہتر کرتے ہیں اور دماغی بیماریوں کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ 

شیئر: