Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتیاطی تدابیر جنہیں اپنانے سے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ ممکن

ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے صفائی کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے (فائل فوٹو: سکرین گریب)
دنیا بھر میں 28 جولائی انٹرنیشنل ہیپاٹائٹس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے تاہم اس بیماری سے متعلق معلومات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
ہیپاٹائٹس ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے انسانی پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس لاحق ہونے کی وجوہات کے بارے میں آگاہی حاصل کر کے اس سے بچنے کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔
این ڈی ٹی وی میں شائع ایک مضمون مطابق اس بیماری سے بچنے کی وجوہات کے بارے میں معلومات رکھنے کے علاوہ کچھ ایسی تدابیر بھی اختیار کرنی چاہییں جن کے باعث اس کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ہیپاٹائٹس کی وجوہات

ہیپاٹائٹس کا شکار کسی شخص کے ساتھ براہ راست میل جول رکھنے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
صفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے ایسے جراثیم کی پیدائش ہوتی ہے جو ہیپاٹائٹس کا باعث بنتے ہیں۔
ہیپاٹائٹس لاحق ہونے کی ایک بڑی وجہ ہیپاٹائٹس زدہ شخص کے ساتھ جسمانی تعلقات رکھنا بھی ہے۔
آلودہ پانی کا استعمال بھی ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی وجوہات میں سے ایک ہے۔
سی فوڈ کو اچھے طریقے سے پکائے بغیر کھانے سے بھی ہیپاٹائٹس لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

استعمال شدہ سرنج کے دوبارہ استعمال سے بھی ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

استعمال شدہ سرنج کے دوبارہ استعمال سے بھی ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
جسم کو چھیدنے اور ٹیٹوز وغیرہ بنوانے کی وجہ سے بھی ہیپاٹائٹس کا پھیلاؤ ہوتا ہے کیونکہ عام طور پر ان عوامل کے دوران استعمال کی جانے والی آلات کی مناسب صفائی نہیں کی جاتی۔
اس کے علاوہ دوسری کی ذاتی استعمال کی چیزیں، مثال کے طور پر تولیے اور برش وغیرہ کے استعمال سے بھی ہیپاٹائٹس کا خطریہ بڑھ جاتا ہے۔
اب ذکر کرتے ہیں کچھ ایسی تدابیر کا جن پر عمل کرنے سے ہیپاٹائٹس کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر

1) ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام پر قابو پانے کے لیے کئی اقسام کی ویکسینز بھی دستیاب ہیں جن کا استعمال ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکتا ہے۔
2)  اپنے اور اپنے اردگرد کی صفائی کا خاص خیال رکھنے سے بھی ہیپاٹائٹس سے بچاؤ ممکن ہے۔
3) کھانا خاص کر گوشت اور سی فوڈ کو اچھی طرح سے پکا کر کھانا بہت ضروری ہے۔
4) اپنے ذاتی استعمال کی اشیا مثلاً تولیہ، برش وغیرہ علیحدہ رکھیں۔

ٹیٹوز وغیرہ بنواتے وقت آلات کی صفائی کا خاص خیال رکھیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

5) ہمیشہ صاف پانی کا استعمال کریں، اور یہ کوشش کریں کہ اگر آپ سفر پر ہیں یا گھر سے دور ہیں تو صاف پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھیں۔ کھلے پانی کے ذخائر سے پانی کا استعمال ہر گز نہ کریں۔
6) ٹیٹوز وغیرہ بنواتے وقت خاص طور پر یہ معلومات حاصل کر لیں کہ آپ کے جسم پر استعمال کیے جانے والے آلات صفائی کے معیار پر پورا اترتے ہیں کہ نہیں۔
ہیپاٹائٹس لاحق ہونے کے خطرات کو سمجھنے سے آپ کو اس بیماری کو بہتر طریقے سے روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ان تجاویز کے علاوہ اپنے جگر کی اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اچھا کھانا اور صحت مند طرز زندگی پر عمل یقینی بنائیں۔ الکوحل پینے اور دیگر ایسی چیزوں سے پرہیز کریں جو آپ کے جگر کی صحت کو متاثر کرتی ہیں۔

شیئر: