لڑکی کو بار بار کال کرکے پریشان کرنے والے نوجوان پر 15 ہزار درھم جرمانہ
ابوظبی کورٹ نے تمام عدالتی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
ابوظبی کی فیملی، سول اینڈ ایڈمنسٹریٹو کلیمز کورٹ نے بار بار فون کرنے اور پریشانی کا باعث بننے پر ایک نوجوان کو حکم دیا ہے کہ وہ لڑکی کو 15 ہزار درھم معاوضہ ادا کرے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک لڑکی نے ابوظبی کی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے ذہنی اور اخلاقی نقصان پہنچنے پر ڈیڑھ لاکھ درہم معاوضے کا دعوی کیا تھا۔
لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ نوجوان نے مختلف نمبروں سے آفس کے نمبر پر کالز کرکے پریشان کیا جس کی وجہ سے اسے ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔
ابوظبی عدالت نےاپنے فیصلے میں کہا کہ نوجوان نے لڑکی کو بار بار فون کرکے پریشان کیا جو سراسر غلط ہے۔ اس طرح لڑکی کو اخلاقی اور مادی نقصان پہنچا۔ جس پر وہ معاوضے کی حقدار ہے۔
عدالت نوجوان کو 15 ہزار درہم معاوضے کے علاوہ عدالتی اخراجات اور وکیل کا محنتانہ بھی ادا کرنے کا حکم صادر کیا۔
عدالت نے مادی نقصان کے معاوضے کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ اس بات کا ثبوت نہیں دیا جا سکا کہ ملازمت سے برطرفی کی وجہ نوجوان کی فون کالز تھیں۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں