Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت کے پہلے دن برطرفی، خاتون کو ایک لاکھ درہم معاوضہ ادا کرنے کا حکم

ایک خاتون نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا (فوٹو الامارات الیوم)
ابوظبی کی  فیملی اینڈ سول ایڈ منسٹریٹو کورٹ نے کمپنی کو حکم دیا ہے کہ کام کے پہلے دن برطرف کرنے پر ایک لاکھ درہم کا معاوضہ ادا کیا جائے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک خاتون نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں کمپنی کی من مانی کارروائیوں اور قانونی خلاف ورزیوں پر 5 لاکھ درہم ہرجانہ دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔
خاتون نے موقف اختیار کیا کہ 31 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش قبول کی اور کمپنی کی درخواست پر سابقہ عہدے سے استعفی دیا۔
 خاتون کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازمت کی پیشکش طے شدہ مراعات کے تحت قبول کی تاہم اس وقت حیران رہ گئی جب کمپنی نے بغیر کسی وضاحت کے ملازمت ختم کردی۔
 خاتون کا کہنا تھا  کمپنی کے اس غیر قانونی رویے کے نتیجے میں اسے مادی اور اخلاقی نقصان پہنچا جس کے لیے اسے کمپنی سے معاوضہ دلوایا جائے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خاتون کی جانب سے سابقہ ملازمت سے استعفی دینے کے بعد کمپنی کی طرف سے کسی جواز کے بغیر ملازمت کی پیشکش کو ختم کرنے کا فیصلہ ایک واضح غلطی ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: