واٹس ایپ پر توہین آمیز پیغام، جرمانہ اور ڈیوائس ضبط کرنے کا حکم
صوتی پیغام میں عرب شہری کی توہین کی گئی تھی۔۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی کی عدالت میں ایک عرب شہری نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کا کہنا ہے اسے اس شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر صوتی پیغام موصول ہوا جس میں اس کی توہین کی گئی تھی۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کی عدالت میں عرب شہری نے درخواست میں کہا کہ اسے واٹس ایپ پر پیغام ارسال کیا گیا جس میں اس کی توہین کرتے ہوئے اسے دھوکے باز قرار دیا گیا تھا۔
اس پیغام سے اسے شدید ذہنیت اذیت پہنچی۔ 51 ہزار درہم نقصان اور معاوضے کی ادائیگی تک 9 فیصد منافع اور عدالتی اخراجات نیز وکیل کا محنتانہ بھی ادا کرنے کا پابند بنایا جائے۔
عدالت نے تمام بیانات سننے کے بعد دو ہزار درھم جرمانے اور جرم میں استعمال ہونے والی ڈیوائس کو ضبط کرنے کا فیصلہ سنایا۔
بعدازاں سول کورٹ نے کیس کا ازسرنو جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا کہ ملزم نے عرب شہری کو صوتی پیغام بھیجا جس سے عرب شہری کو اخلاقی نقصان پہنچا اس پر 3 ہزار درہم کی رقم ادا کی جائے۔
جرم میں استعمال ہونے والی ڈیوائس کو حکم کی تاریخ سے چھ ماہ کے لیے ضبط کرلیا جائے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں