Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال کے دوران مسجد نبوی میں 281 ملین افراد کی آمد

یہ تعداد گزشتہ ھجری سال کے مقابلے میں 25 ملین زیادہ ہے ( فوٹو: الیوم)
مقدس مساجد کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ 1445 ھ میں ایک سال کے دوران مسجد نبوی میں 281 ملین زائرین اور نمازی آئے ہیں جو گزشتہ ھجری سال کے مقابلے میں 25 ملین زیادہ ہیں‘۔
ایس پی اے کے مطابق جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ’11 ملین افراد نے مسجد نبوی روضہ شریفہ میں نماز ادا کی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔ یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 1.8 ملین زیادہ ہے‘۔
 روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر وزیٹر کو دس مننٹ ملتے ہیں۔
یاد رہے روضہ شریفہ میں زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے چار مراحل ہیں۔ نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ میں بھیجا جاتا ہے۔
 اتھارٹی نے سکیورٹی اور انتظامی اداروں کے تعاون سے زائرین اور نمازیوں کے لیے روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ رسول پر حاضری کے عمل کو آسان بنانے کےلیے کام کیا ہے۔
مردوں اور خواتین کےلیے مقررہ اوقات میں روضہ شریفہ میں داخلے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
یہ کوششیں زائرین اور نمازیوں کی خدمت کےلیے سعودی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہیں۔

شیئر: