Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی شریف میں ایک ہفتے میں 54 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد

گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبوی میں 1810 ٹن زم زم فراہم کیا گیا۔ (فوٹو سبق)
مسجد نبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہاں 54 لاکھ 28 ہزار 718 نمازی اور زائرین آئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد میں آنے والوں نمازیوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ 5 ہزار 700 نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ اسی طرح ریاض الجنہ میں مختلف اوقات میں پابندی اور پرمٹ کے ساتھ  2 لاکھ 12 ہزار 946 افراد نے نماز ادا کی۔
مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی اتھارٹی نے بتایا کہ مختلف قومیتوں کے  ایک لاکھ 52 ہزار 912 افراد کو متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات فراہم کی گئیں۔
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 1810 ٹن زم زم فراہم کیا گیا اسی طرح 218 نمونوں کی جانچ اور تجزیہ کیا گیا۔
مسجد نبوی میں مختلف جگہوں پر روزہ داروں میں 4 لاکھ 83 ہزار 194 افطار پیکٹس فراہم کے گئے۔
اس کے علاوہ صفائی اور جراثیم کے خاتمے کے لیے ادویہ اور مادے کا استعمال کیا گیا  جس کی مقدار 2 لاکھ 92 ہزار 56 لٹر تھی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: