Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس اولمپکس کا ’سب سے یادگار لمحہ‘: صِفان حسن نے حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا

میراتھن میں 31 برس کی صِفان حسن نے 38 میل سے زیادہ دوڑ لگائی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی ایتھوپین نژاد رنر صِفان حسن نے پیرس اولمپکس میں کراؤننگ تقریب میں حجاب پر پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔
ایم ایس این کے مطابق صِفان حسن نے پانچ ہزار اور 10 ہزار میٹر کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد میراتھن میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
صِفان حسن نے 2 گھٹنے، 22 منٹ اور 55 سیکنڈ میں اولمپک ریکارڈ ٹائم میں دوڑ پوری کی۔
اُن کے ساتھ ایتھوپیا کی ٹگٹ آصفہ نے چاندی جبکہ کینیا کی ہیلن اوبیری نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
میراتھن میں 31 برس کی صِفان حسن نے 38 میل سے زیادہ دوڑ لگائی۔
صِفان حسن نے صرف اس ریس کے ذریعے ہی پیرس میں شہرت حاصل نہیں کی بلکہ جب خواتین کے میراتھن مقابلے میں سونے کا تمغہ دیے جانے کی تقریب ہوئی تو اس دوران صِفان کو حجاب میں دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ فرانس نے فرانسیسی ایتھلیٹس پر کھیلوں کے دوران حجاب پہننے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے صِفان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’فرانس کی جانب سے 2024 کے اولمپکس میں خواتین پر حجاب کی پابندی لگائے جانے کے بعد صِفان حسن نے حجاب پہنا ہوا ہے۔ یہ بہت مضبوط خاتون ہیں۔ کیا عظیم خاتون ہیں۔‘
پیرس میں کھیلے گئے اولمپکس مقابلوں میں فرانس نے اپنے ایتھلیٹس پر مذہبی لباس پہننے پر پابندی لگائی جس میں مسلمان خواتین پر حجاب پہننے پر بھی پابندی شامل تھی۔

شیئر: