Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام مسجد نبوی کی لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات

امام مسجد نبوی نے اہل پنجاب کے لیے خادم الحرمین الشرفین اور اہل مدینہ کی نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ (فوٹو: اے پی پی)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پیر کو امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمدالبدیر نے لاہوت میں ملاقات کی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امام مسجد نبوی نے اہل پنجاب کے لیے خادم الحرمین الشرفین اور اہل مدینہ کی نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
بیان کے مطابق مریم نواز نے ملاقات کے دوران کہا کہ حضرت عمر فاروق حکمرانوں کے لیے مینارہ نور اور مشعل راہ ہیں، حکمرانی کے لیے حضرت عمر فاروق کے ماڈل کی پیروی کرتی ہوں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اورمیرا مشن بھی یہی ہے۔
’وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ولی عہد کیساتھ ملاقات اچھی رہی۔ ہمارا پاور ہاؤس مدینہ منورہ میں ہے۔ روحانی اورسیاسی رہنمائی کے لیے سعودی عرب سے رجوع کرتے ہیں۔‘
امام مسجد نبوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب آسمان پر اکٹھے چمکنے والے دو قطبی ستاروں کے مانند ہیں۔ ’سٹرٹیجک دوست ہیں، ماضی میں بھی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔‘

شیئر: