اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد سعید المقیدی نے پیر کو ریاض میں ایتھوپیا کے ملٹری اتاشی میجر جنرل سید ٹیکوئے اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق وفد کو اسلامی فوجی اتحاد کی اہم سرگرمیوں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے رکن ملکوں کو مربوط کرنے کے میکنزم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے اسلامی فوجی اتحاد کی حالیہ رپورٹوں اور دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیموں کی نگرانی کا بھی جائزہ لیا۔
میجر جنرل محمد سعید المقیدی نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایتھوپیا کی نمایاں کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایتھوپیا اتحاد میں شامل ہوگا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں رکن ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔