جاپان میں سعودی شہریوں کو سمندری طوفان سے محتاط رہنے کا مشورہ
جمعرات 15 اگست 2024 19:06
طوفان، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ ہے۔ (فوٹو عاجل)
جاپان میں سعودی سفارت خانے نے یہاں مقیم سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سمندری طوفان کے حوالے سے احتیاط کا مظاہرہ کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹوکیو میں سعودی سفارت خانے نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاپان میں موجود سعودیوں کو طوفان امبیل سے خبردار کرتے ہوئے احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ آج جمعرات اور کل جمعے کو سمندری طوفان کے گزرنے کی وارننگز اور اس کے ساتھ تیز ہواؤں اورسیلاب کے پیش نظر یہاں موجود سعودی شہریوں کو احتیاط کرنے اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
سفارت خانے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال پر سعودی شہریوں کو سفارتخانے کے نمبروں پر رابطے کے لیے بھی کہا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں