Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی لوک گلوکار انڈین ریپر یو یو ہنی سنگھ کی میوزک البم میں سُروں کا جادو جگائیں گے

لوک گلوکار صاحبہ اور وہاب بگٹی 26 اگست کو ہنی سنگھ کی نئی ریلیز ہونے والی البم ’گلوری‘ میں جلوہ گر ہوں گے(فوٹو:سوشل میڈیا)
کوک سٹوڈیو کے سیزن 15 سے مشہور ہونے والے پاکستان کے دو گلوکار انڈیا کے معروف ریپر اور میوزک پروڈیوسر یو یو ہنی سنگھ کی میوزک البم میں نظر آئیں گے۔
لوک گلوکار صاحبہ اور وہاب بگٹی 26 اگست کو ہنی سنگھ کی نئی ریلیز ہونے والی البم ’گلوری‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔
یو یو ہنی سنگھ جن کا اصل نام ہردیش سنگھ ہے، نے حال ہی میں سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ وہ 18 گانوں پر مشتمل ایک البم ریلیز کرنے جا رہے ہیں جس میں انہوں نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں کے ساتھ مل کر گانے تیار کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نشر ہونے والے میوزک شو کوک سٹوڈیو سے مشہور ہونے والے  لوک گلوکار وہاب بگٹی اٹلی کے گلوکار لوئیوناگ کے ساتھ ’بیبا‘ میں جبکہ صاحبہ ہینڈلز کے ہمراہ ’ریپ گاڈ‘ نامی گانے میں اپنے سروں کا جادو جگائیں گی۔
ہنی سنگھ نے ٹیلی گراف انڈیا سے اپنی نئی ریلیز ہونے والی میوزک البم گلوری کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’گلوری سالوں پر محیط میری گلوکاری کے سفر کی ڈائری ہے، یہ ایک ایسی البم ہے جو حدود اور بارڈرز کی قید سے مبرا سُروں اور آوازوں کو ملا رہی ہے۔‘
ہنی سنگھ مزید کہتے ہیں کہ ’یہ البم سرحدوں کی تفریق سے ماورا ہے جو نئی جہتوں کو متعارف کروائے گی، اور دیسی کلعہ کار کی دسویں اینیورسری کے موقع پر البم ریلیز ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سروں کے جادو کا مزید تڑکا لگے گا، یقین جانیے یہ البم میوزک کی دنیا میں ایک دھماکہ ہوگا۔‘
کوک سٹوڈیو میوزک شو کے پروڈیوسر ذُلفی نے صاحبہ اور وہاب بگٹی کی گلوری میں شمولیت کی اس خبر کو انسٹاگرام پر پرجوش انداز میں شیئر کیا ہے۔
ذُلفی نے البم کا پوسٹرشئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نئے تعلقات آرٹ ہی تخلیق کر سکتا ہے، ہمارے یہاں بلوچستان کے علاقے سبی اور سندھ کے علاقے تھر کے فنکاروں کی گلوری میں نمائندگی انتہائی خوبصورت ہے۔‘
دوسری جانب ہنی سنگھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ان تمام 18 گانوں کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Xulfi (@zulfiqarjkhan)

انڈین میوزک کمپنی ٹی سیریز کے ساتھ گلوری البم کی تعارفی ویڈیو میں ریپ گاڈ جس میں صاحبہ بھی شریک ہیں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’یہ گانا میرے دل کے بہت قریب ہے۔‘
واضح رہے کہ وہاب بگٹی کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے ’کانا یاری‘ سے مشہور ہوئے تھے جس میں کیفی خلیل اور ایوا بی بھی شامل تھے جبکہ صاحبہ نے سیزن 15 کے ’آئی آئی‘ سے خوب پذیرائی حاصل کی تھی۔

شیئر: