Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی پر تشدد کا الزام، انڈین گلوکار ہنی سنگھ پر مقدمہ درج

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقدمہ منگل کو درج کیا گیا۔ (فوٹو: ٹائمز آف انڈیا)
انڈیا کے معروف گلوکار اور اداکار ’یو یو ہنی سنگھ‘ کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ مقدمہ ہنی سنگھ کی بیوی شالینی تلوار نے دہلی کی ایک عدالت میں ’پروٹیکشن آف ویمن فرام ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ‘ کے تحت درج کروایا۔
عدالت نے ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کیا ہے اور 28 اگست تک جواب دینے کا حکم دیا ہے۔
ہنی سنگھ کی بیوی نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں کئی مرتبہ جسمانی، زبانی اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا۔
ان کا الزام ہے کہ ہنی سنگھ کیش میں رقم وصول کرتے تھے ان انہیں اس بارے میں کچھ نہیں بتاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہنی سنگھ ماہانہ چار کروڑ انڈین روپے کماتے تھے اور یہ وہ وقت تھا جس وہ منشیات کے عادی ہو گئے تھے۔
’وہ گالیاں دیتے تھے اور ان کا کئی خواتین کے ساتھ جنسی تعلق تھا۔‘
جب ان کی بیوی کو ان کے ایک پنجابی اداکارہ کے ساتھ معاشقے کا علم ہوا تو ہنی سنگھ نے یہ تعلق توڑنے اور اپنی بیوی کے ساتھ وفادار رہنے کا وعدہ کیا۔
 رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ منگل کو درج کیا گیا اور نیوز ایجنسی اے این آئی نے ایک پوسٹ میں اس مقدمے کے درج ہونے کی تصدیق کی۔
ہنی سنگھ نے ان الزمات پر ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔
شالینی اور ہنی سنگھ کی شادی 2011 میں ہوئی، لیکن وہ ایک دوسرے کو شادی سے پہلے بھی جانتے تھے۔ ان کی بیوی نے یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے اس شادی کو خفیہ رکھا۔

شیئر: