Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کے پہاڑی علاقے سبزے سے ڈھک گئے

سفید بادل پہاڑی چوٹیوں کو گلے لگاتے نظر آتے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
جازان کے پہاڑی علاقے ان دنوں سبزے سے ڈھکے ہوئے ہیں اور فطرت سے محبت کرنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
 پہاڑی علاقے کو ان دنوں شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جو ایک دلکش منظر پیش کررہا ہے۔ سفید بادل پہاڑی چوٹیوں کو گلے لگاتے نظر آتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق حالیہ بارش کے بعد سرسبز پودے اگے ہیں جس نے علاقے کو ایک متحرک سبزے میں تبدیل کردیا۔
اس علاقے کے مخصوص خوشبو دار پودوں نے ہوا کو بھی خوشبو سے بھردیا ہے۔


سیاح یہاں پہنچ کر علاقے کے قدرتی حسن میں کھو جاتے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

 ہائیکرز، قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیےاس علاقے کا رخ کررہے ہیں جہاں سبزہ اور قدرتی پر کشش مقامات جیسے سرسبز جنگلات، چشمے اور آبشاریں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ جازان ریجن کے پہاڑی سلسلے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں اور الدایر پہاڑ پر موسم سارا سال خوبصورت رہتا ہے۔
 وادی اور اس کے اطراف میں قدرتی طور پر پھیلا ہوا سبزہ لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا سبب بنتا ہے۔
شہری اورسیاح یہاں پہنچ کر علاقے کے قدرتی حسن میں کھو جاتے ہیں۔

شیئر: