Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2024 کا پہلا سپر مون: سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں آج نظر آئے گا

یہ غیر معمولی حجم کا ہوتا ہے جسے عربی میں ’القمر العملاق‘ کہا جاتا ہے(فائل فوٹو: اے ایف پی)
جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ’ 2024 کا پہلا سپرمون پیر کو سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا‘۔
یہ واقعہ اس وقت ہوتا ہے جب پورا چاند معمول سے زیادہ زمین کے قریب ہوتا ہے۔ یہ رات کے و قت آسمان میں بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابوزھرہ نے وضاحت کی’ یہ خاص سپرمون جسے سیزنل بلیو مون بھی کہا جاتا ہے تقریبا ہر ڈھائی سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے‘۔
سپرمون کی اصطلاح سے مراد ایک مکمل یا نیا چاند ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اپنے قریب ترین فاصلے کے 90 فیصد اندر ہوتا ہے اس صورت میں زمین اور چاند کے مراکز کے درمیان فاصلہ 361.969 کلو میٹر ہوگا۔
ایسی صورت میں نظر آنے والا چاند غیر معمولی حجم کا ہوتا ہے جسے عربی میں ’القمر العملاق‘ کہا جاتا ہے۔
سپرمون پیرکو غروب آفتاب کے بعد جنوب مشرق میں طلوع ہوگا اور منگل کو طلوع آفتاب تک رات بھر نظر آتا رہے گا۔

شیئر: