فضائی ایمبولینس کے ذریعہ جارجیا سے مریضہ کی وطن منتقلی
’مذکورہ شہری خاتون جارجیا میں سیاحت کے لیے آئی ہوئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
جارجیا میں سعودی سفارتخانے نے شہری خاتون مریضہ کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کی ہدایت اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نگرانی میں بیرون ملک سعودی شہریوں کو ہنگامی حالت میں فضائی ایمبولینس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے‘۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری خاتون جارجیا میں سیاحت کے لیے آئی ہوئی تھی‘۔
’دوران قیام بیمار ہوگئی جس کے باعث اسے علاج کی تکمیل کے لیے فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کرنا پڑا‘۔