ٹریفک خلاف ورزیوں پر 11 سو سے زیادہ موٹر سائیکلیں ضبط
’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 575 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 1104 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 11 اگست سے 17 اگست تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 575 ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’دوسرے نمبر پر ریاض ہے جہاں 121 جبکہ مدینہ منورہ تیسرے نمبر پر ہے جہاں 106 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’طائف میں 99، مکہ مکرمہ میں 25، عسیر میں 33 اور نجران میں 18 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔