Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ’حنین‘ نے جدہ پورٹ کا دورہ کیا

دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے ( فوٹو: پاکستان قونصلیٹ)
 پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ’حنین‘ نے جدہ پورٹ کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور پروفیشنلز کو پاک بحریہ کے جہاز کی مختلف صلاحیتوں اور پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
پی این ایس حنین نے اپنا پہلا سفر رومانیہ سے شروع کیا، یہ ایک نیا کمیشنڈ جہاز ہے اور اسے باقاعدہ طور پر پاک بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔
پی این ایس حنین کے کمانڈر کیپٹن ہارون عزیز نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، سعودی بحریہ کے حکام، قونصل جنرل خالد مجید، قونصلیٹ افسران اور کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور کیک کاٹا گیا۔
پاکستان قونصلیٹ سے جاری بیان کے مطابق کیپٹن ہارون عزیز نے جہاز میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر، سعودی حکام اور قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے پورے دورے کے دوران عملے کی بہترین مہمان نوازی کی گئی۔
 پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا کہ’ پی این ایس حنین کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے‘۔


پی این ایس حنین کے کمانڈر نے عشائیہ دیا اور کیک کاٹا گیا۔(فوٹو: پاکستان قونصلیٹ)

انہوں نے کہا’ پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، گہری دوستی کی بنیاد پر استوار ہے، جو حکومتوں سے بڑھ کر عوام سے عوام کے مضبوط روابط تک پھیلی ہوئی ہے‘۔
یاد رہے کہ پاک بحریہ کا  جہاز ’حینن‘ رومانیہ سے براستہ ترکیہ اور سعودی عرب پاکستان کےلیے روآنہ ہوا ہے۔
روانگی سے قبل پی این ایس جنگیں جہاز حنین نے رومانیہ کی بحریہ کے جہاز لاسٹونل کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کیں۔
 پی این ایس حنین رومانیہ کے دامن نیول شپ یارڈ میں تعمیر کیے جانے والے چار آف شور جہازوں میں سے تیسرا ہے۔ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے
پاک بحریہ میں پی این ایس ’حنین‘ کے اضافے سے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ کو مزید تقویت ملے گی۔

شیئر: