Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز مقابلہ حسن قرات کے شرکا نے کلاک ٹاور میوزیم کا دورہ کیا

مقابلے کے 174 شرکا کا تعلق 123 ملکوں سے ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و تحفیظ اور تفیسرقرآن 44 ویں ایڈیشن کے کئی شرکا نے مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور میوزیم کا دورہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ دورہ اسلامی امور کی جانب سے 174 شرکا کے لیے ثقافتی پروگرام کا حصہ تھا جن کا تعلق 123 ملکوں سے ہے۔
مقابلے کے شرکا نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے ساتھ  قرآن پاک کی طباعت، اشاعت، تدریس، قرآن پاک حفظ کرنے والوں کا اعزاز،ان کی دیکھ بھال اور توجہ پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مسجد الحرام کی توسیع اور زائرین کی خدمت کےلیے مملکت کی کوششوں کو بھی سراہا۔


 یہ مقابلہ مملکت کی اسلام سے وابستگی کا ثبوت ہے(فوٹو: ایس پی اے)

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بلال حسن نے کہا’ سعودی قیادت کی توجہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور قرآن کی دیکھ بھال پر ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا ’مملکت اسلام کی سرزمین ہے، یہ مقابلہ مملکت کی اسلام سے وابستگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ سعودی قیادت کو مسلمانوں کی خدمت کے لیے ان کی عظیم کاوشوں کا اجر دے۔
آذربائیجان کے ایک شریک نے اس مقابلے میں حصہ لینے پر فخر کا اظہار کیا جو مسجدالحرام کےاحاطے میں ہوتا ہے۔
انہوں نے تقریب کے انعقاد اور شرکا  کے لیے روحانی پروگرام کے اہتمام پر وزارت اسلامی امور اورمملکت کی تعریف کی۔
سویڈن سے تعلق رکھنے والے عمرعبداللہ نے بھی اسلام اورمسلمانوں کی خدمت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: