آذربائیجان سے دو مریض خواتین کی وطن منتقلی
’شہری خواتین آذربائیجان میں سیاحت کی غرض سے آئی ہوئی تھیں‘ ( فوٹو: سبق)
آذربائیجان میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ دو سعودی خواتین کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نگرانی میں بیرون ملک شہریوں کو فضائی ایمبولینس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’شہری خواتین آذربائیجان میں سیاحت کی غرض سے آئی ہوئی تھیں‘۔
’مقامی ہسپتال میں معائنہ کرانے کے بعد علاج کی تکمیل کے لیے انہیں وطن روانہ کردیا گیا ہے‘۔