القیصومہ، دنیا کے گرم ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر
’فہرست میں عراق کے 12 شہر جبکہ ایران کے دو شہروں کو بھی گرم ترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کے 15 گرم ترین شہروں کی فہرست میں سعودی عرب کا شہر القیصومہ بھی شامل ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حفر الباطن کمشنری کے ماتحت آنے والا القیصومہ شہر دنیا کے گرم ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے۔
شائع ہونے والی فہرست میں عراق کے 12 شہر شامل ہے جبکہ ایران کے دو شہروں کو بھی گرم ترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے گرم ترین شہروں میں بصرہ سرفہرست ہے جہاں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ ہے۔
دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بھی عراق کے شہر ہیں جہاں 51 اور 49.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔
جبکہ پانچویں نمبر پر القیصومہ ہے جہاں درجہ حرارت 49.4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔