Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اڑنے کے قابل الیکٹرک بحری جہاز خریدے گا

’سیاحت اور بحری ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کئے جانے والے بحری جہاز ماحول دوست ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے نیوم میں چلانے کے لیے اڑنے کے قابل الیکٹرک بحری جہاز خریدلیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سویڈن کمپنی ’کانڈیلا‘ سے معاہدہ ہوچکا ہے جو 2025 کے آخر اور 2026 کے آغاز میں 8 جہازوں پر مشتمل پہلی کھیپ حوالے کرے گی۔
سیاحت اور بحری ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کی جانے والے نئے بحری جہاز ماحول دوست ہوں گے جبکہ ایک جہاز میں 20 سے 30 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
الیکٹرک بحری جہازوں میں تمام تر جدید سہولتیں ہوں گے جبکہ یہ عام سیاحتی جہازوں سے زیادہ تیز رفتار اور توانائی کے خرچ میں 80 فیصد کم ہوں گے۔
نئے بحری جہاز بحیرہ احمر پر اڑان بھرنے کے بھی قابل ہوں گے جبکہ پرواز کے وقت تیز رفتار ہوا کے باوجود مسافر توازن محسوس کریں گے۔
نئے بحری جہازوں کے انجن کی آواز نہ ہونے کے برابر ہے جن کے چلنے سے آبی مخلوق کو شور محسوس نہیں ہوگا۔

شیئر: