ابوظبی کے ہوٹلوں میں پانچ ماہ کے دوران 24 لاکھ مہمانوں کا خیرمقدم
ہوٹلوں میں قیام کرنے والے مہمانوں کی تعداد جنوری میں سب سے زیادہ رہی( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کے ہوٹلوں نے اس سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 24 لاکھ 11 ہزار مہمانوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
محکمہ ثقافت و سیاح، ابوظہبی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں ہوٹلوں میں قیام کرنے والے مہمانوں کی تعداد جنوری میں سب سے زیادہ 498.7 رہی جبکہ اپریل میں سب سے کم 500.08 رہی۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق فروری میں یہ تعداد 507.4، مارچ میں 433.7 اور مئی میں 471.8 رہی ہے۔
اسی عرصے کے دوران ہوٹلوں کی آمدنی 3 ارب 18 کروڑ درہم تک پہنچ گئی۔ جنوری میں 62 کروڑ 97 لاکھ درہم، فروری میں 71 کروڑ 71 لاکھ درہم، مارچ میں 60 کروڑ 80 لاکھ درہم، اپریل میں 66 کروڑ 3 لاکھ درہم، اور مئی میں 56 کروڑ 65 لاکھ درہم رہی۔
ابوظبی شہرکے ہوٹلوں میں 2.179 ملین جبکہ العین نے تقریبا 169،000 مہمانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ الضفرہ میں تقریبا 64،000 مہمانوں کا خیرمقدم کیا گیا۔
مئی کے آخر تک ابوظہبی میں ہوٹلوں کی تعداد 169 تھی جن میں 34 ہزار 79 کمرے ہیں۔ اس میں 28 ہزار 600 کمروں کے ساتھ 126 ہوٹل اور 5 ہزار 476 کمروں کے ساتھ 43 ہوٹل اپارٹمنٹس شامل ہیں۔