متحدہ عرب امارات ابوظبی میں اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں کرائے کے مکان کے معاہدوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام نے ابوظہبی کے مرکز شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا 49 ہزار سے زائد نئے کرائے کے معاہدے ہوئے جو پچھلے سال کے مقابے میں 102 فیصد زیادہ ہیں۔
ان معاہدوں میں سے صرف ابوظبی شہر میں 43 ہزار سے زیادہ معاہدے ہوئے ہیں جو گزشتہ برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران کیے جانے والے معاہدوں کے مقابلے میں سالان 104.9 فیصد زیادہ ہیں۔
اس کے علاوہ العین میں کرائے کے معاہدوں میں 77 فیصد جبکہ الضفرة میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جون میں کرائے کے معاہدوں کی تعداد سالانہ بنیاد پر دوسرا سب سے بڑا اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے۔