Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 225 فیصد ریکارڈ اضافہ

رئیل سٹیٹ سرمایہ کاری میں 3.28 بلین درہم کی سرمایہ کاری کو راغب کیا۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات ابوظبی کے رئیل سٹیٹ شعبے کے نگران اور ریگولیٹر ابوظبی رئیل سٹیٹ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ابوظبی کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں 2023 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 2024 کی پہلی ششماہی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 225 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وام کےمطابق ابوظبی کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران رئیل سٹیٹ سرمایہ کاری میں 3.28 بلین درہم کی سرمایہ کاری کو راغب کیا۔
 جس میں 75 ممالک کے 971 انفرادی سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔ جن میں امریکہ، برطانیہ، چین، قازقستان، اور روس شامل ہیں۔
یہ متنوع  بنیاد سرمایہ کار بنیاد ابوظبی کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔
ابوظبی رئیل اسٹیٹ سینٹر کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل راشد العمیرہ نے کہا’ ابوظبی کے رئیل سٹیٹ شعبے کی مضبوط کارکردگی ان سٹریٹجک اقدامات کی عکاسی کرتی ہے جو ہم نے امارات کو ایک ممتاز عالمی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر بنانے کے لیے نافذ کیے ہیں‘۔ 
 ’براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ابوظبی کے اقتصادی تنوع کے وژن میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہماری بنیادی توجہ جدت طرازی، شفافیت اور کارکردگی پر مبنی ایک کاروباری دوستانہ ماحول کےلیے ہے‘۔ 

شیئر: