ویلز ..... سوشل میڈیا پر آجکل ایک بلی کی تصویر بڑی وائرل ہورہی ہے۔ 11ہفتے کی یہ بلی سفید اور گرے رنگ کی ہے او راسکی تصاویر سوتے میں اتاری گئی ہیں۔ مالک کی گود میں بیٹھ کر وہ سو رہی ہے اور بار بار زبان نکال رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ خواب میں ہی کھانے کا مزہ لے رہی ہے۔ یہ بلی اپنے مالک کے ساتھ ہی ویلز میں رہتی ہے ۔ تصویر میں وہ آنکھیں بند کئے ہوئے ہے اور اپنے ہونٹ چاٹ رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس نے خواب میں کوئی مزے دار کھانا کھایا یا دودھ پیا ہے۔