Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں کے سامنے امتحان میں پاس ہونے کے جشن پر پابندی

’سکول کے سامنے جشن منانا دوسرے بچوں کی نفسیات پر برا اثر ڈالتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ تعلیم نےسکولوں کے سامنے امتحان میں پاس ہونے کا جشن منانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’بعض والدین کی طرف سے اپنے بچوں کے پاس ہونے کی خوشی میں سکول کے سامنے جشن منانا دوسرے بچوں کی نفسیات پر برا اثر ڈالتا ہے‘۔
خیال رہے کہ بعض شہروں میں یہ واقعہ کئی مرتبہ ہوچکا ہے کہ بعض مقتدر والدین گاڑی کو سجا کر سکول کے سامنے لاتے ہیں اور بچے کے سکول سے باہر آتے ہی جشن مناتے ہیں۔
ایسا کرنے سے دوسرے طلبہ جن کے والدین ایسا نہیں کرسکتے وہ نفسیاتی طور پر متاثر ہوتے ہیں۔
اس منفی مظہر کے انسداد کے لیے کئی والدین نے محکمہ تعلیم کو خطوط لکھے جن کا فوری طور پر نوٹس لیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’امتحان میں پاس ہونے کی خوشی منانا فطری امر ہے تاہم یہ چیز اگر عام ٹرینڈ بن گئی تو غیر مقتدر والدین کے لیے بڑا بوجھ ثابت ہوگی‘۔

شیئر: