Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، دوسری اننگز میں پاکستان کا 23 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ

سنیچر کو بنگلہ دیش نے پہلی اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز پر دوبارہ شروع کی (فوٹو: پی سی بی)
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل کا اختتام ہو گیا، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنائے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کو پاکستان پر 94 رنز کی برتری حاصل ہے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کو اس کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 565 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔
اپنی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 565 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین، شاہین آفریدی، خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی اننگز

اس سے قبل سنیچر کو بنگلہ دیش نے پہلی اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز پر دوبارہ شروع کی تھی۔
پاکستان نے چوتھے دن پہلی کامیابی لٹن داس کو آؤٹ کر کے حاصل کی جو 56 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 
مشفیق الرحیم کے علاوہ مہمان ٹیم کے اوپنر شادمان اسلام 93 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مومن الحق اور لٹن داس نے نصف سنچریاں بنائیں۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے448 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے خلاف محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔
بنگلہ دیش کو ابتدا میں ذاکر حسن اور کپتان نجم الحسن شانتو کی وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا، دونوں سلسلہ وار 12 اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد 31 کے مجموعی سکور پر نسیم شاہ نے بنگلا دیش کے اوپنر ذاکر حسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نسیم شاہ نے تین، شاہین آفریدی، خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی (فوٹو: پی سی بی)

بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 53 رنز پر گری جب کپتان نجم الحسن شانتو خرم شہزاد کی گیند پر آوٹ ہوئے۔
شادمان اسلام اور مومن الحق نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا سکور کھانے کے وقفے تک 134 رنز تک پہنچایا۔
کھانے کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو مومن الحق 76 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر خرم شہزاد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
تیسری وکٹ 147 رنز پر گرنے کے بعد اوپنر شادمان اسلام اور مشفق الرحیم کے درمیان 52 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن چائے کے وقفے سے قبل شادمان اسلام 93 رنز پر محمد علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
چوتھی وکٹ گرنے کے بعد آل راوٴنڈر شکیب الحسن 15 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
اس میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد علی اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون
اس میچ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں نجم الحسین شانتو (کپتان)، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الحق، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمار داس (وکٹ کیپر)، مہدی حسن میراز، شوریفُل اسلام، حسن محمود اور ناہید رانا شامل ہیں۔

شیئر: