سعودی عرب دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں شامل
فہرست میں سعودی عرب کو 9 ویں جبکہ امارات کو 10 ویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فوربز نے دنیا کے طاقتور ترین 10 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس کو ترتیب دینے میں ملک کی قیادت، سیاسی اثرات، معیشت اور عسکری قوت کے علاوہ عالمی اتحادات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
فہرست میں سعودی عرب کو 9 ویں جبکہ امارات کو 10 ویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے جبکہ امریکہ سرفہرست ہے۔
فوربز کی ترتیب میں چین کو دوسرے، روس کو تیسرے، جرمنی کو چوتھے، برطانیہ کو پانچویں، جنوبی کوریا کو چھٹے، فرانس کو ساتویں اور جاپان کو آٹھویں نمبر پر شمار کیا گیا ہے۔