Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیلامی کا آخری دن، دو لاکھ 41 ہزار میں دو باز فروخت

’فروخت ہونے والے باز امریکی فارم ہاؤس کی ملکیت کے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت منعقد بازوں کی نیلامی کا اختتام ہوگیا ہے جبکہ  آخری رات ہونے والی نیلامی میں دو باز دو لاکھ 41 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہلا باز 31 ہزار ریال میں فروخت ہوا جبکہ دوسرے باز پر ایک لاکھ ریال میں بولی کا آغاز ہوا۔
باز پر بولی لگتی گئی یہاں تک کہ دو لاکھ 10 ہزار ریال میں بولی بند ہوگئی۔
فروخت ہونے والے باز امریکی فارم ہاؤس کی ملکیت کے تھے جبکہ اس سے قبل اسی فارم ہاؤس کا ایک باز 4 لاکھ ریال میں فروخت ہوچکا ہے۔
فالکن کلب کے تحت بازوں کی نیلامی میں 19 ممالک کے فارم ہاؤس اور بازپالنے کا شوق رکھنے والوں نے شرکت کی ہے۔

شیئر: