Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا قانون محنت: کارکن کو وجہ بتائے بغیر استعفیٰ دینے کا اختیار حاصل

’30 دن کے بعد کفیل یا ادارے کی طرف سے جواب نہ ملنے پر پیش کردہ استعفی منظور سمجھا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
نیا قانون محنت جو 180 دن پر لاگو ہوگا اس میں کارکن کو دوران معاہدہ وجہ بتائے بغیر استعفیٰ دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کفیل یا ملازمت کا ادارہ استعفی پیش کرنے کے 7 دن کے اندر اسے زیادہ سے زیادہ 60 دن کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کرسکتا ہے۔
استعفی پیش کرنے کے 30 دن کے بعد کفیل یا ادارے کی طرف سے جواب نہ ملنے پر پیش کردہ استعفی منظور سمجھا جائے گا۔
استعفی ملتوی کرنے کی درخواست کے ساتھ کفیل یا ادارہ وجہ واضح کرنے کا پابند ہوگا۔
استعفی پیش کرنےکے 30 دن بعد کفیل یا ادارے کی طرف سے اسے ملتوی کرنے کا مطالبہ ناقابل قبول ہوگا۔
نئے قانون کے مطابق کارکن کو استعفی پیش کرنے کے 7 دن کے اندر ارادہ ملتوی کرنے کا اختیار ہوگابشرطیکہ کفیل یا ادارے نے اسے منظور نہ کیا ہوگا۔

شیئر: