نیا قانون محنت : شادی پر 5 دن، بچے کی پیدائش پر3 دن چھٹی
’بہن بھائیوں کی وفات پر یا نئے مولود پر تین دن چھٹی دی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز کی تجویز پر قانون محنت میں ترمیم کی گئی ہے جس پر 180 دن بعد عملدرآمد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے قانون میں کارکن کو شادی، وفات اور بچہ ہونے پر تنخواہ سمیت چھٹی کا حق حاصل ہے۔
قانون محنت کی شق نمبر 113 میں کہا گیا ہے کہ ’کارکن کی شادی پر یا شوہر یا بیوی کی وفات پر یا والدین یا اولاد کی وفات پر 5 دن چھٹی دی جائے گی‘۔
’اسی طرح بہن بھائیوں کی وفات پر یا نئے مولود پر تین دن چھٹی دی جائے گی‘۔
’چھٹی کا آغاز واقعے کی تاریخ سے ہوگا جبکہ کمپنی یا ادارے کو واقعے کے ثبوتی دستاویز طلب کرنے کا اختیار ہوگا‘۔