سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر 24 اگست 2024 کو کاروبار کے آغاز پر21 قیراط سونے کی قیمت میں تین ریال فی گرام کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عاجل کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 265.06 ریال رہی۔
جمعے کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 262.38 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 302.93 ریال، 22 قیراط ایک گرام 277.69 اور 18 قیراط 227.20 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,544.62، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,665.79 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,908.13 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 305,051 ریال میں دستیاب رہا۔