بیوی پر حملہ اور دھمکی، دبئی میں عرب شہری پر 40 ہزار درھم جرمانہ
ابتدائی عدالت نے 7 ہزار درھم جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی کی اپیل کورٹ نے ایک عرب شہری کو بیوی پر حملہ کرنے، دھمکیاں دینے اور اس کی توہین کرنے پرجرمانے کی سزا سنائی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک عرب خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں شوہر کے حملے سے ہونے والے جسمانی، مادی اور اخلاقی نقصان کے معاوضے کے طور پر 70 ہزار درھم دلوانے کا مطالبہ کیا گیا۔
عرب شہری نے حملہ کرکے اہلیہ کو زخمی کیا جس کے باعث وہ 20 دن تک اپنے ذاتی کام کرنے سے قاصر رہی۔ اہلیہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے اور اس کے لیے ایسے الفاظ استعمال کیے جس سے اس کی عزت اور ساکھ کو ٹھیس پہنچی۔
ابتدائی عدالت نے اپنے فیصلے میں عرب شہری کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس پر 7 ہزار درھم کا جرمانے کی سزا سنائی تاہم اس فیصلہے کو پبلک پراسیکوشن نے قبول نہیں کیا۔ اپیل کورٹ میں معاوضہ بڑھانے کی استدعا کی۔
خاتون نے تمام ثبوت فراہم کیے جبکہ بیٹی نے بھی عدالت میں گواہی دی۔ اس کے علاوہ فارنسک رپورٹ سے بھی سچائی ثابت ہوئی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ملزم نے خاتون پر حملہ کرکے اسے جسمانی نقصان پہنچایا اور وہ اخلاقی اور نفسیاتی طور پر مثاثر ہوئی۔
عدالت نے تمام نقصانات کے معاوضے کا تخمینہ 40 ہزار درھم اس کے علاوہ عدالتی اخراجات اور وکیل کا محنتانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں