سستے فضائی ٹکٹ، سفر کےلیے بہترین وقت کون سا ہے؟
ستمبر کے آخر تک اوسط قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
امارات میں ٹویول ایجنسیوں کا کہنا ہے ستمبر کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں 2024 کے آغاز کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر ہیں۔
جولائی، اگست میں موسم گرما اور سکول تعطیلات کے اختتام اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ سفر کی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایجنسیوں کا کہنا ہے ستمبر، مناسب قیمتوں پر سفر کے لیے سب سے بہترین وقت ہے۔
ایک ٹریولنگ کمپنی کے سی ای او بدراھلی نے بتایا کہ ستمبر میں ایئرلائن ٹکٹوں کی قیمتیں اس سال کے آغاز کے بعد سے اپنی کم ترین سطح ہر ہوں گی۔
ستمبر کے آخر تک پروازوں کی اوسط قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہونا شروع ہو گا اور اکتوبر میں مختلف مارکیٹوں میں کاروبار، کانفرنسیں اور سیاحت فعال ہوجائے گی اس کے بعد سردیوں کے موسم میں سیاحت بڑھےگی اس کے ساتھ دسمبر میں تعطیلات کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں عروج پر ہوں گی۔
بدراھلی کا کہنا تھا جو موسم گرما میں فضائی ٹکٹ مہنگا ہونے کی وجہ سے رکے ہوئے تھے وہ ستمبر کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ایک اور ٹریول گروپ کے سی ای او صلاح منصور نے کہا ستمبر کے لیے ایئرلائنز کی جانب سے پیش کردہ ابتدائی فیئر سال کے آغاز کے بعد سے سب سے کم ہیں۔
انہوں نے کہا کچھ معروف مقامات کی مانگ اب بھی ہے لیکن ٹکٹ موسم گرما کے مقابلے میں کم ہیں۔ اگر آپ سفر کے خواہشمند ہیں تو بکنگ جلد کرائیں۔ مئی اور جون کے مقابلے میں ستمبر کے لیے ایئر فیئر 10 فیصد کم ہیں۔
ایک سیاحتی کمپنی کے جنرل مینجر امین العوضی نے بتایا حالیہ دنوں میں ایئرلائنز ستمبر کے لیے بہت سی آفرز کے ساتھ یورپی ممالک اور دیگر سٹیشنوں کے سفر کے لیے تعطیلات پیکیجز پیش کررہی ہیں تاکہ ستمبر میں بھی سفر کی مانگ میں اضافہ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا ستمبر کے آخر میں طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سال کی آخری سہ ماہی کے دوران ریزرویشن کی شرح میں اضافے کے ساتھ بکنگ دسمبر تک اپنے عروج کو پہنچ جائے گی۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں