Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسلادھار بارش اور غیر یقینی موسم: صامطہ، طوال، فیفا، اللیث اور رجال المع میں آج سکول بند

’مدینہ منورہ میں پرائمری سکولوں کے طلبہ کو 11 بجے چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
موسلادھار بارش اور غیر یقینی موسم کے باعث آج منگل کو صامطہ، طوال، فیفا، اللیث اور رجال المع میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شہروں کے محکمہ تعلیم نے یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کو مد نظر رکھ کر کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’موسمی حالات کے پیش نظر تدریسی عمل آن لائن کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہروں اور ملحقہ علاقوں میں واقع تمام سکولوں کا تدریسی و انتظامی عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا‘۔
ادھر مدینہ منورہ محکمہ تعلیم نے موسمی حالات کے باعث پرائمری سکولوں کے طلبہ کو 11 بجے چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مڈل کلاس کے طلبہ کو صبح ساڑھے 11 بجے چھٹی دے جائے گی جبکہ شام کے طلبہ کی آن لائن تدریس ہوگی۔
 

شیئر: