Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر سعودی فضائیہ کی تیاریاں، طیاروں کو سجا دیا گیا

طیاروں کو دام عزک یا وطن کے جملے سے سجایا گیا ہے۔ ( فوٹو: ایکس اکاونٹ وزارت دفاع)
سعودی رائل ایئرفورس 94 ویں قومی دن(یوم وطنی) کے موقع پر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گی، اس کے لیے طیاروں کو سجایا گیا ہے۔
طیاروں کو’دام عزک یا وطن‘ (اے وطن تیری شان سلامت رہے) کے جملے سے سجایا گیا ہے۔
وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق رائل سعودی ایئر فورس کے مختلف قسم کے جیٹ طیارے جن میں ٹائیفون، ایف 15 ایس اے اور ٹورنیڈو شامل ہیں مملکت کے  مختلف شہروں میں ایئرشو کریں گے۔
توقع ہے ایئر شو کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
قبل ازیں سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی ( جی ای اے) نے 94 ویں یوم وطنی کے سلوگن کا اعلان کیا تھا۔
 سعودی عرب کا یوم وطنی  ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔
رواں سال قومی دن ’ہم خواب دیکھتے ہیں اوراسے حقیقت بناتے ہیں‘ کے سلوگن کے تحت منایا جائے گا۔ گزشتہ برس بھی یوم وطنی اسی تھیم کے تحت منایا گیا ہے، اس سال اسی کو برقرار رکھا گیا ہے۔
اس سلوگن میں ’نحلم ونحق‘ تحریر کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ہم خواب دیکھتے ہیں اوراسے حقیقت بناتے ہیں، ہے۔
اس سلوگن کو سعودی عرب کے نقشے کی شکل دی گئی ہے جبکہ سبز رنگ قومی پرچم کی علامت ہے۔
اس سلوگن کے تحت ان بڑے منصوبوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو سعودی وژن 2030 پروگرام کا حصہ ہیں۔ تمام شعبوں میں مملکت کی پوزیشن اور اہم کردار کی نمائندگی کرتے ہیں۔

شیئر: