امارات دنیا کی سب سے بڑی ایئر ٹرانسپورٹ مارکیٹ
شیڈولڈ نشستوں کی تعداد میں اس سال 8.7 فیصد اضافہ ہوا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
ایئرپورٹس اور فضائی کمپنیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے (او اے جی) نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات دنیا کی سب سے بڑی ایئر ٹرانسپورٹ مارکیٹ ہے جس کی بنیاد بین الاقوامی پروازوں پر نشستوں کی تعداد ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق گذشتہ سال امارات کے ایئرپورٹس ں پر فضائی کمپنیوں کی جانب سے طیارے کی نشستوں کا حصہ 16.67 تک پہنچ گیا جو دنیا کی معروف ایئر ٹرانسپورٹ مارکیٹ کے مقابلے میں اہم بڑا فرق ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق برطانیہ میں ایئرلائن نشستوں کا فی کس حصہ امریکی مارکیٹ میں 0.88 نشستوں کے مقابلے میں 4.82 نشستوں تک پہنچ گیا اسی طرح چینی مارکیٹ میں 0.13 فی کس بین الاقوامی نشستیں، جبکہ انڈیا نے بین الاقوامی پروازوں میں تقریباً 0.06 سیٹس ریکارڈ کرائی ہیں۔
اس سال اگست کے دوران امارات کے ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں پر شیڈول نشستوں کی گنجائش کا حجم یکطرفہ 7.56 ملین تک پہنچ گیا جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 6.95 ملین شیڈول نشستوں کے مقابلے میں 8.7 فیصد زیادہ ہے۔
متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں ایئرٹرانسپورٹ مارکیٹ میں سرفہرست ہے کیونکہ اس کے ایئرپورٹس نے مجموعی طور پر خطے میں کام کرنے والی ایئرلائنز کی کل نشستوں کی گنجائش کا 30.87 فیصد حصہ حاصل کیا ہے۔
امارات کی فضائی کمپنیاں مسافروں کےلیے اپنی منزلوں کو وسعت دے رہی ہیں۔ امارات کی لیڈنگ پوزیشن، سیاحت اور کاروبار کےلیے ایک ترجیحی منزل امارات کی ایئر لائنز کی طاقت اور مسابقت کی عکاسی کرتی ہے۔
امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق توقع ہے کہ قومی ایئرلائنز آنے والے عرصے میں اپنے بڑھتے ہوئے نیٹ ورکس میں مزید مقامات کا اضافہ کرتے ہوئے ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتی رہیں گی خاص طور پر ملکی ایئرپورٹس کے ذریعے آمد و رفت میں نمایاں اضافے سے مسافروں کی تعداد 140 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں