Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ و دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ریڈ الرٹ جاری

’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن میں آج بھی بارش کی توقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ شہر میں دوپہر ایک بجے سے  موسم غیر یقینی ہوگا۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے جس سے مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ الکامل، ہدی الشام ، مدرکہ اور رہاط متاثر ہوں گے‘۔
محکمہ موسمیات نے ینبع میں بھی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوپہر ایک بجے تک موسلادھار بارش ہوگی۔
ینبع میں صبح سے مطلع ابر آلود ہے جبکہ غیر یقینی موسم کے ساتھ تیز ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ ریجن میں آج بھی بارش کی توقع ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’دمام، حفر الباطن اور الاحسا ملک کے گرم ترین شہر ہیں جہاں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
’گرم شہروں میں الخرج، مدینہ منورہ، ریاض اور وادی الدواسر بھی ہیں جہاں 47 اور46 ڈگری ہے‘۔
’دوسری طرف السودہ ملک کا سرد ترین علاقہ ہے جہاں درجہ حرارت 12 ڈگری ہے‘۔
’سرد علاقوں میں ابہا، باحہ، طائف اور طریف بھی ہیں جہاں 16، 17 اور21 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے‘۔

شیئر: