Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مارولز آف سعودی آرکسٹرا‘ ایونٹ آئندہ ماہ لندن میں ہوگا

اس ایونٹ کا اہتمام سعودی میوزک کمیشن کر رہا ہے ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی نیشنل آرکسٹرا اور کوئر 28 ستمبر کو لندن کے ویسٹ منسٹرسینٹرل ہال میں’ مارولز آف سعودی آرکسٹرا‘ کنسرٹ میں برطانوی رائل فلہارمونک آرکسٹرا کے ساتھ شرکت کریں گے۔
اس ایونٹ کا اہتمام سعودی میوزک کمیشن نے سعودی آرٹ اینڈ کلچرل کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے  کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کیا ہے۔
اس سے قبل پیرس میں پلیس ڈو چیٹلیٹ، میکسیو سٹی میں نیشنل تھیٹر اور نیویارک میں میٹرو پولیٹن اوپیرا ہاوس میں اس طرح کے شوز کیے جا چکے ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے ’سعودی موسیقار اور گلوکار مملکت کے ثقافتی ورثے اور موسیقی کے فنی تنوع کی عکاسی کےلیے منتخب کردہ میوزیکل نمبرز کی ورائٹی پیش کریں گے۔ برطانوی رائل فلہار مونک کے تعاون سے سامعین کو سعودی اور برطانوی موسیقی کا ایک منفرد امتزاج  ملے گا‘۔
ٹکٹ کی تفصیلاات کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
یاد رہے سعودی نیشنل آرکسٹرا اور کوئر نیویارک شہر کےعالمی شہرت یافتہ میٹروپولیٹن اوپیرا ہاؤس میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔
سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے سعودی نیشنل آرکسٹرا اینڈ کوئر پروگرام کی یہ سیریز سعودی وژن 2030 کے ثقافتی ورثے پر مبنی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

شیئر: